افغانستان میں اتحادی افواج کی بمباری میں 42 جنگجو ہلاک

0
67

کابل: افغانستان میں اتحادی افواج کی بمباری میں 42 جنگجو ہلاک جب کہ 24 زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق افغانستان میں اتحادی افواج نے فضائی بمباری میں طالبان اور داعش جنگجوو¿ں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 42 جنگجو ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے ہیں
جب کے اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر کو بھی تباہ کردیا گیا۔ فضائی کارروائی افغان نیشنل آرمی، افغان ایئرفورس اور نیٹو افواج نے مشترکہ طور پر کی۔
افغانستان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائیوں کے دوران صوبہ ارزگان میں 18، قندھار کے ضلع معروف میں 9، ضلع فریاب میں 3 اور شمالی صوبے زابل میں 10 دہشت گرد مارے گئے جب کے اسلحے اور گولہ بارود کے ذخیرے تباہ کر دیئے گئے۔ بری فوج نے علاقے کو کلیئر کروا لیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here