22

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورشادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ممبئی: بالی ووڈ میں فیشن آئیکون سمجھی جانے والی اداکارہ سونم کپور آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور، آنند آہوجا سے متعلق گہری دوستی کی خبروں پر ہمیشہ ہی میڈیا پرخوب غصہ اتارتی تھیں اوران کی جانب سے “نہ” کا ہی جواب آتا تھا تاہم آج اداکارہ آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

سونم کپورلال رنگ کے جوڑے میں انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں جب کہ دلہے میاں آنند آہوجا نے شیروانی زیب تن کی تھی۔

سونم کپورکی شادی میں ہدایتکاروپروڈیوسرکرن جوہر، اداکارہ کرشمہ وکرینہ کپور، رانی مکھرجی ، اداکارسیف علی خان، جیکولین فرنینڈز، رنویرسنگھ، جھانوی کپور، ارجن کپور، عامر خان، امیتابھ بچن نے شرکت کی۔
اداکارہ کی شادی کی رسومات سکھ روایات کے مطابق ادا کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں