اہم خبریںپاکستان

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈارکی سینیٹ رکنیت معطل کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سینیٹ رکنیت معطل کردی۔
سپریم کورٹ میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نوازش پیرزادہ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ عدالتی مفرور کے کاغذات نامزدگی منظور نہیں کیے جاسکتے۔

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کے پیش نہ ہونے پر ان کی سینیٹر شپ عبوری طور پر معطل کردی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اسحاق ڈار کہاں ہیں، کس دن ٹھیک ہو جائیں گے؟َ۔
وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار کی طبیعت ابھی ٹھیک نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اسحاق ڈار کو ایک نہ ایک دن تو واپس آنا ہی ہوگا، بتائیں اسحاق ڈار کتنے دن میں آ جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close