اہم خبریںپاکستان

جنوبی پنجاب صوبہ محاذ معاہدے کے تحت تحریک انصاف میں ضم

اسلام آباد: جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کا تحریک انصاف کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا جس کے بعد صوبہ تحریک پی ٹی آئی میں ضم ہوگئی۔

پریس کانفرنس سے قبل جنوبی پنجاب محاذ کی قیادت نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں بلخ شیر مزاری، خسرو بختیار، نصراللہ دریشک اور طاہر بشیر چیمہ کے علاوہ جہانگیر ترین اور فواد چوہدری بھی موجود تھے، اس موقع پر عمران خان نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔ ملاقات کے دوران تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنماو¿ں کے درمیان باقاعدہ معاہدہ طے پایا جس میں عمران خان، میر بلخ شیر مزاری، خسرو بختیار اور طاہر بشیر چیمہ کے دستخط ہیں۔

سیاسی رہنماو¿ں کے درمیان طے پائے گئے معاہدے کو یادداشت کا نام دیا گیا ہے اور معاہدے میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے لئے محاذ کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے۔

معاہدے کے نکات کے مطابق جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے میں رکاوٹیں دور کرنے کے لئے کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے جب کہ کمیٹی کاچیئرمین اورسکریٹری بھی بنایاجائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) سے الگ ہوکر جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی جدوجہد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close