ٹیکنالوجیدلچسپ و عجیب

دیوار ٹچ اسکرین بنانے والا پینٹ

پٹسبرگ: ٹچ اسکرین ہماری زندگی کا ایک اہم جزو بن چکے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے ایسا روغن (پینٹ) تیار کیا ہے جو بہت کم خرچ میں آپ کے گھر کی دیوار کو ٹچ اسکرین میں تبدیل کرسکتا ہے۔

اس طرح وہ دن دور نہیں جب دیواریں ہمارے ہاتھ کے اشاروں سے روشنی کھولیں یا بند کریں گے، گھر کا درجہ حرارت تبدیل کریں گی اور دیگر اہم امور انجام دیں گی۔ ڈزنی کمپنی اور کارنیگی میلون یونیورسٹی کے ماہرین نے مل کر ایک ایسا کم خرچ پینٹ بنایا ہے جو پورے گھر کو ایک انٹرایکٹو ٹچ سینسر میں تبدیل کرسکتا ہے۔

اسے وال پلس پلس کا نام دیا گیا ہے جو آپ کے گھر کی دیواروں کو اسمارٹ بنادے گا اور یہ اتنا کم خرچ ہے کہ ایک مربع میٹر دیوار کو ٹچ اسکرین بنانے کےلیے صرف 20 ڈالر یا پاکستانی 2000 روپے کی لاگت آئے گی جبکہ ماہرین نے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر اس کی تیاری کے بعد اس کی قیمت مزید کم ہوجائے گی۔

تاہم یہ اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کی طرح بہت درستگی سے کام نہیں کرتا۔ وال پلس پلس یہ بتا سکتا ہے کہ کون دیوار کے پاس کھڑا ہے اور اس کا محلِ وقوع بیان کرتا ہے۔ اگر کوئی ٹی وی کھلا چھوڑ کر اس کے سامنے سے ہٹ جائے تب بھی یہ اس سے آگاہ کردیتا ہے تاہم اس کا اظہار کسی لیپ ٹاپ یا ڈسپلے پر ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close