اہم خبریںپاکستان

ماہ رمضان میں لاٹری، جوا اور سرکس پر مشتمل پروگرامز پر پابندی عائد

ماہ رمضان میں لاٹری، جوا اور سرکس پر مشتمل پروگرامز پر پابندی عائد

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے رمضان المبارک میں لاٹری، جوا اور سرکس پر مشتمل پروگرامز پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سحر افطار ٹرانسمیشن میں اچھل کود اور دھمال نہیں چلنے دیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے رمضان ٹرانسمیشن اور مارننگ شوز کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے رمضان المبارک کے دوران لاٹری ،جوا اور سرکس پر مشتمل پروگرامز پر پابندی عائد کردی۔

ہائیکورٹ نے وزارت اطلاعات، وزارت داخلہ اور پیمرا کو عدالتی ہدایات پر عمل کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام چینلز اس بات کو یقینی بنائیں کہ پروگرام کے میزبان اور مہمان کی طرف سے رمضان المبارک کے تقدس پر سمجھوتہ نہ ہو، رمضان میں تمام چینلز پانچ وقت مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی اذان نشر کریں، وزارت اطلاعات، داخلہ کے سیکرٹریز اور چیئرمین پر مشتمل کمیٹی رمضان کے پہلے عشرے کی رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ نشر ہونے والے 10 فیصد غیر ملکی مواد میں ریاست اور اسلام کیخلاف چیزوں کی مانیٹرنگ ہونی چاہیئے، رمضان المبارک سے متعلق پیمرا کی طرف سے جاری شدہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close