اہم خبریںپاکستان

امن کی خواہش کے باوجود کسی بھی جارجیت کا بھرپور جواب دینگے، آرمی چیف

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمسائیوں کے ساتھ امن کی خواہش کے باوجود کسی بھی جارحیت کا مو¿ثر اور بھرپور جواب دیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں آپریشن ردالفساد میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔کانفرنس میں پاک فوج کے تمام جنرل آفیسرز نے شرکت کی، شرکاءکو بدلتی ہوئی جیواسٹریٹیجک صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاءکانفرنس کو قومی سلامتی کو درپیش خطرات اور چیلنجز پربریفنگ دی گئی جبکہ حکمت عملی اور جاری آپریشنز میں پیشرفت پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ہمسائیوں کے ساتھ امن کی خواہش کے باوجود کسی بھی جارحیت کا مو¿ثر و بھرپور جواب دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close