کھیل

پاکستان کے امریکہ مےں رواں برس مقابلوں کا امکان ختم

کراچی: ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ امریکا میں مجوزہ ٹرائنگولر سیریز کو شیڈول نہیں کر سکا جس کی وجہ سے پاکستانی کرکٹ ٹیم رواں برس امریکا میں کرکٹ نہیں کھیل سکے گی۔

ویسٹ انڈین ٹیم نے رواں برس پاکستان کا دورہ کیا تھا، جواب میں پاکستانی اسکواڈکو بھی ٹور کرنا تھا، اس دوران امریکا میں میچز کا منصوبہ تھا جس کی آمدنی میں سے پی سی بی کو بھی حصہ ملتا، سیریز کیلیے اگست کی تاریخیں رکھی گئی تھیں مگر اب مقابلوں کا امکان مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے چند برس قبل لیگ کے حقوق ایک برطانوی کمپنی کو فروخت کر دیے تھے جو تمام انتظامات سنبھالتی ہے، سی پی ایل کاآغاز8 اگست کو ہونا ہے لیکن ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے کیریبیئن لیگ کے منتظمین سے درخواست کی تھی کہ وہ ایونٹ کو ایک ہفتے آگے بڑھا دیں مگر انھوں نے اتفاق نہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ اس صورت میں غیرملکی پلیئرز کو بلانے میں مشکل ہوگی۔
پاکستانی ٹیم ان دنوں آئرلینڈ میں موجود ہے، وہاں سے اسے انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ بھی جانا ہے، دورے کا اختتام 13 جون کو ہوگا،اسی ماہ کی 28 تاریخ کو گرین شرٹس زمبابوے پہنچ جائیں گے جہاں آسٹریلیا اور میزبان سے ٹرائنگولر سیریز ہوگی، 13 جولائی سے پاکستانی ٹیم زمبابوے کے خلاف5 ون ڈے میچز کھیلے گی۔ دورے کا اختتام22 تاریخ کو ہونا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close