18

مفت کھانے کیلئے سلاخوں کے درمیان سے گزرنے کی شرط

چین میں بھی ایک ریسٹورنٹ نے مفت کھانے کی پیشکش کی ہے لیکن اس حاصل کرنے کے لیے ایک انوکھی شرط بھی رکھی گئی ہے۔ اگر کوئی مفت کھانا حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے تنگ سلاخوں کے درمیان میں سے گزرنا ہو گا۔

اس آفر کے لیے ریسٹورنٹ میں داخلے سے قبل مختلف چوڑائی کی 5 سلاخیں نصب کی گئی ہیں جس میں پہلی 5.9 انچ چوڑی ہے، دوسری 7 انچ، تیسری 9.8 انچ، چوتھی 11.8 جب کہ پانچویں 13 انچ چوڑی ہے۔

جو جتنی چوڑی سلاخ سے گزرے گا اسے اسی حساب سے مفت کھانا ملتا ہے۔

ریسٹورنٹ کے مطابق اس انوکھی آفر کا مقصد موٹے لوگوں کو درست مقدار میں صحت مند غذا کی طرف راغب کرنا ہے۔
جہاں اس آفر سے موٹے افراد مایوس ہوئے وہیں دبلے پتلے افراد اس آفر کو انجوائے کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں