اہم خبریںپاکستان

ہم وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی کے لیے پرعزم ہیں:آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی کے لیے پرعزم ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے شہید کرنل سہیل عابد کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔ کرنل سہیل کو اپنے آبائی گاو¿ں وہاڑی میں سپردخاک کیا گیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جب بھی میرا کوئی سپاہی شہید ہوتا ہے مجھے لگتا ہے جیسے میرے جسم کا ایک حصہ جدا ہو گیا ہے اور جس دن کوئی فوجی شہید ہوتا ہے تو وہ رات گزارنا میرے لیے بہت مشکل ہوتا ہے تاہم وطن کے دفاع کیلیے کسی بھی قسم کی قربانی کیلیے پرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close