اہم خبریںپاکستان

ورکنگ باونڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 3 بچے اور ایک خاتون شہید

راولپنڈی: ورکنگ باونڈری پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 4 شہری شہید ہوگئے جن میں خاتون اور بچے شامل ہیں جب کہ فائرنگ سے 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔

لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی فورسز کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باو¿نڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 شہری شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی سے شہید ہونے والوں میں 3 بچے اور خاتون شامل ہیں جب کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 10 افراد بھی زخمی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close