اہم خبریںپاکستان

نگراں وزیراعظم کے لیے مختلف نام سامنے آگئے

اسلام آباد: ملک میں موجودہ حکومت کی مدت مکمل ہونے کے بعد نگراں وزیراعظم کے لیے مختلف نام گردش کررہے ہیں جب کہ پیپلزپارٹی نے ذکاءاشرف اور جلیل عباسی جیلانی کا نام فائنل کرکے وزیراعظم کو دے دیا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ کے درمیان نگراں وزیراعظم کی تقرری سے متعلق کئی ملاقاتیں ہوچکی ہیں جب کہ خورشید شاہ نے نگراں وزیراعظم کی تقرری کا اعلان کل بروز منگل کرنےکا کہا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگراں وزیراعظم کے لیے متفقہ نام پر اتفاق کرلیا گیا ہے اور اب کابینہ پر مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے مختلف نام زیر غور ہیں جن پر قیاس آرائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے لیے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب عبداللہ حسین ہارون، سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی کا نام بھی زیر گردش ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کے نام بھی بطور نگراں وزیراعظم زیر غور ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ نگراں وزیراعظم کی دوڑ میں ڈاکٹر شمشاد اختر اور ملیحہ لودھی سب سے آگے ہیں جب کہ ڈاکٹر شمشاد اخترکے بطور نگراں وزیراعظم بننے پر ملیحہ لودھی کے وزیر خارجہ بننے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close