شوبز

شاہ رخ کی اہلیہ سے عید پر بریانی بنانے کی فرمائش

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ سے گفتگو کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ عید پرخود نماز پڑھنے اور اپنی بیوی گوری سے بریانی بنانے کی فرمائش کرتے نظرآرہے ہیں۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان رمضان المبارک کے بعد آنے و الے عید کے تہوار کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں اور اس دن وہ اوران کے بچے عموماً کرتے اورپاجامے میں نظر آتے ہیں۔ عید کے پرمسرت موقع پرکنگ خان اپنے گھر تمام صحافیوں کو مدعو کرتے ہیں اور ان کیلئے خاص طور پر بریانی کا اہتمام کیا جاتا ہے، تاہم ان کی بیوی عید پرکیا اہتمام کرتی ہیں اس بارے میں شاہ رخ زیادہ بات نہیں کرتے۔

حال ہی میں شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ عید کے روزخود نماز پڑھنے اور گوری کو بریانی بنانے کی فرمائش کرتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیومیں شاہ رخ اور گوری خان ایک تقریب میں بیٹھے شرکا کے سوالوں کے جواب دے رہے ہیں۔ ویڈیو کی ابتدا میں شاہ رخ خان گوری سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا وہ فلموں میں کام کریں گی جس پر گوری کہہ رہی ہیں اگر میں جوان ہوتی تو ضرورکرتی لیکن اب عمر بہت ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی شاہ رخ اپنی بیوی کی تعریف کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں گوری کو خوبصورت مکان بنانے نہیں آتے بلکہ خوبصورت گھربھی بنانا آتا ہے، گوری شرمیلی ہیں، مڈل کلاس ہیں، مثبت سوچ کی حامل ہیں اوراس کے ساتھ ہی بہت خوبصورت بھی ہیں اور یہ میری بیوی ہیں میں ان کے بارے میں کچھ بھی کہہ سکتا ہوں، جس پر گوری بھی شاہ رخ خان کو کہہ رہی ہیں کہ آپ سب سے بہترین ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close