اہم خبریںپاکستان

اب وزیراعظم سے نگراں وزیراعظم کے معاملے پر بات نہیں ہو گی:خورشید شاہ

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ اب وزیراعظم سے نگراں وزیراعظم کے معاملے پر بات نہیں ہو گی۔
سیدخورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نگراں وزیراعظم کے ناموں کے معاملے پر اپنی بات سے پھر گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ ججز کو نگراں وزیراعظم کے نام میں شامل نہیں کیا جائے گا، ہم بھی ججز کے نام دینا چاہتے تھے لیکن نہیں دئیے۔
انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے نوید قمر اور شیری رحمان پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔قبل ازیں پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی جاتا دکھائی دے رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close