شوبز

ناموراداکارہ رانی کو مداحوں سے بچھڑے 25برس بیت گئے

لاہور: سینکڑوں اردو و پنجابی فلموں کی کامیابی کی ضمانت نامور اداکارہ رانی کی 25ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

نامور اداکارہ رانی کی 25ویں برسی آج منائی جا رہی ہے، اس موقع پر فیصل آباد ڈویژن سمیت ملک بھر میں رانی کے پرستاروں کی جانب سے خصوصی تعزیتی تقریبات کاانعقاد کیاجائے گا جن میں اداکارہ رانی کی فن کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیاجائے گا نیز اس موقع پر قرآن خوآنی کااہتمام بھی کیاجائے گا، جس میں مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

اداکارہ رانی جن کا اصل نام ناصرہ تھا، انھوں نے موج میلہ، سفید خون ،امراو¿ جان ادا،ناگ منی، تہذیب، انجمن، دنیامطلب دی، جندجان، سجن پیارا، چن مکھناں، دیوربھابھی، ہزار داستان، محبوب، شطرنج، چھوٹی امی، عورت کاپیار،چھوٹی بہن، کوچوان، سیتامریم مارگریٹ سمیت سیکڑوں فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close