اہم خبریںپاکستان

ابھی کام مکمل نہیں ہوا ہمیں مزید منزلیں طے کرنی ہیں:آرمی چیف

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قوم کی قربانیوں سے ہم امن اور استحکام کے راستے پر آگئے ہیں تاہم کام ابھی مکمل نہیں ہوا، حاصل کامیابیوں سے ہمیں دیرپا امن حاصل کرنا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آپریشنز میں نوجوان افسروں کی کارکردگی اور ان کی خدمات کو سراہا۔اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران آرمی چیف نے سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر جنرل قمر باجوہ کو بلوچستان سے متصل افغان سرحد پر باڑ لگانے، کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ اور خوشحال بلوچستان پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے معاشی، اقتصادی و سیکیورٹی اقدامات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نوجوان اور افسران آپریشنز میں بھرپور توانائیاں صرف کررہے ہیں، ابھی کام مکمل نہیں ہوا ہمیں مزید منزلیں طے کرنی ہیں۔ا±ن کا کہنا تھا کہ ابھی کام مکمل نہیں ہوا ہمیں مزید منزلیں طے کرنی ہیں، نوجوان افسران آپریشنز کی تیاریوں میں بھرپوتوانائیاں صرف کررہے ہیں۔

آرمی چیف کو پاک افغان بارڈرپرباڑ،سیف سٹی،خوشحال بلوچستان پروگرام پربریفنگ دی گئی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکیورٹی اقدامات پر اظمینان کا اظہار بھی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close