اہم خبریںپاکستان

اوگرا کی پیٹرول 8 روپے 37 پیسے فی لیٹرمہنگا کرنے کی سفارش

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس میں پیٹرول 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کا تیل 8 روپے 23 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل 11 روپے 65 پیسے فی لٹرمہنگا کرنے کی تجویز ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وفاقی حکومت دے گی اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close