بین الاقوامی

آسٹریا کا 7 مساجد بند اور آئمہ کرام کو ملک بدر کرنےکا اعلان

ویانا: آسٹریا کی حکومت نے 7مساجد کو بند اور درجنوں آئمہ کرام کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آسٹریا کی چانسلرسیباستان کرس نے کہا کہ حکومت ویانا میں ان 7 مساجد کو بند کررہی جہاں غیرملکی مالی معاونت سے ’سیاسی اسلام‘ کی ترویج کی جارہی ہے جبکہ حکومت نے عرب مذہبی گروپ کو بھی تحلیل کرنے کافیصلہ کیا ہے جو کہ ان مساجد کی نگرانی کرتا ہے۔
حکومت نے درجنوں آئمہ کرام کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے انہیں ملک بدر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
قدامت پسند سیباستان گزشتہ سال دسمبر میں مہاجرین کے خلاف سخت گیر موقف رکھنے والی جماعت سے اتحاد کی صورت میں چانسلر منتخب ہوئی تھیں۔
دوسری جانب ترکی نے آسٹریا کی حکومت کے مذکورہ اقدامات کو اسلام فوبیا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویانا حکومت مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کررہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close