23

شادی کی پیشکش پر روینا کا دلچسپ جواب

ممبئی: ماضی کی صف اول ادکارہ روینا ٹنڈن نے مداح کی جانب سے شادی کی پیشکش پر دلچسپ جواب دے دیا۔

90 کی دہائی میں بالی ووڈ پر راج کرنے والی اداکارہ روینا ٹنڈن نے انڈسٹری کو دل والے، موہرا، کھلاڑیوں کا کھلاڑی، زدی، اور بڑے میاں چھوٹے میاں سمیت کئی بلاک بسٹر فلمیں دیں، اسی وجہ سے ان کے مداحوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے اور وہ سوشل میڈیا پر بھی اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں، اس کے علاوہ وہ اکثر سماجی معاملات اور مسائل پر بھی بات کرتی ہیں جس کی وجہ سے وہ خبروں میں رہتی ہیں۔

روینا ٹنڈن نے مداح کی ٹوئٹ کا دلچسپ جواب دیتا ہوئے کہا کہ ”میں معذرت چاہتی ہوں آپ نے شادی کی پیشکش کرنے میں بہت دیر کردی اور اسے 13 سال بیت چکے ہیں“۔

واضح رہے ماضی کی صف اول ادکارہ روینا ٹنڈن اور اکشے کمار قریبی دوست تھے تاہم اداکارہ نے اکشے کے بجائے فلم ڈسٹری بیوٹر انل ٹھادانی سے شادی کی جو اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے چکے تھے، روینا اور انل کے دو بچے بھی ہیں اور اس کے علاوہ انہوں نے 2 بچیوں کو بھی گود لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں