18

ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطرکل ہوگی

کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا، لہٰذا عیدالفطر 16 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی۔
شوال 1439 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت کراچی میں ہوا۔
اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس تمام صوبائی دارالحکومت اور وزارت مذہبی امور اسلام آباد کے دفتر میں ہوئے۔مفتی منیب الرحمٰن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر سے شوال کے چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، لہٰذا پاکستان میں عیدالفطر بروز ہفتہ یعنی 16 جون کو ہو گی۔
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات سمیت چاند کے حوالے سے مشاہدہ کرنے والے دیگر اداروں نے دعویٰ کیا تھا کہ جمعرات کے روز پاکستان میں چاند کی رویت ممکن نہیں اور ان کے مطابق عیدالفطر بروز ہفتہ ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں