اہم خبریںپاکستان

ہر رنگ ونسل سے بالاتر ہو کر پاکستان کا تعلق تمام پاکستانیوں سے ہے:آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ناقابل تسخیر نظر آنے والے والے سیکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور کورس مکمل کرنے والے افسران کو مبارکباد دی۔
آرمی چیف کا قومی سلامتی اور جنگی تربیتی کورسز کرنے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے کوشاں ہے تاہم خطے میں دیر پا امن قائم کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہر رنگ ونسل سے بالاتر ہو کر پاکستان کا تعلق تمام پاکستانیوں سے ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ قانون کی حکمرانی ہو اور ہمیں فرائض کی ادائیگی کو اپنے حقوق کے برابر ترجیح دینا ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close