اہم خبریںپاکستان

سعودی عرب اورخلیجی ممالک میں عیدالفطر آج منائی جا رہی ہے

ریاض: سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد وہاں آج عیدالفطرمنائی جا رہی ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عدالتی کونسل کے اجلاس منعقد ہوئے۔
شہادتیں موصول ہونے کے بعد عدالتی کونسل کے ممبران نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا جس کے بعد آج بروز جمعتہ المبارک کوعرب ممالک میں عید الفطر منائی جا رہی ہے۔
دریں اثنا سعودی عرب کی حکومت نے عید الفطر کی دس تعطیلات کا اعلان کیا ہے یہ تعطیلات 10 شوال المکرم تک جاری رہیں گی۔
دوسری جانب پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد یہاں عیدالفطر 16 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close