اہم خبریںپاکستان

عوام سے اہلیہ کی صحت کے لیے دعا کرنے کی اپیل کرتا ہوں:نواز شریف

لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف نے عوام سے اہلیہ کے لیے دعائے صحت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نوازکی حالت تاحال تشویشناک ہے۔

لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوازشریف نے اہلیہ کی صحت سے متعلق بتایا کہ جب سے لندن آیا ہوں بیگم کلثوم کو ہوش نہیں آیا ، مجھے یہاں آکر پتہ چلا کہ اہلیہ کو دل کا دورہ پڑا تھا ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ عوام سے اہلیہ کی صحت کے لیے دعا کرنے کی اپیل کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نوازسمیت دنیا بھر کے تمام بیماروں کو شفا عطا فرمائے اور انہیں صحت مند بنائے۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں زیادہ سے زیادہ وقت بیگم کلثوم کے ساتھ گزار نا چاہتا ہوں، میں جب لندن پہنچا تو حسن نواز نے فوراً اسپتال جانے کا کہتے ہوئے بتایا کہ والدہ کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے اور جب سے یہاں آیا ہوں تاحال اہلیہ کو ہوش میں نہیں دیکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ زندگی میں مشکلات آہی جاتی ہیں اور میرے ساتھ بھی یہی ہو رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close