ڈالر مارکیٹ سے غائب، خریدار پریشان

0
23

کراچی: حکومت کی جانب سے زرمبادلہ کی منڈیوں میں عدم مداخلت کی پالیسی اپنانے کی وجہ سے پاکستانی روپے کی تنزلی کا سفر بدھ کو بھی جاری رہا اور اوپن مارکیٹ سے امریکی ڈالر غائب ہوگیا اور خریدار پریشان گھومتے رہے۔

ذرائع کے مطابق روپے کی بے قدری کی وجہ سے ڈالر کی ڈیمانڈ میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے مگر سپلائی کم ہے جس کی وجہ سے ضرورت مندوں کو ڈالر کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے اور وہ اپنی ضرورت پوری کرنے کے لیے ڈالر منہ مانگے داموں پر بھی خریدنے کے لیے تیار ہیں مگر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 125 روپے میں بھی نہیں مل رہا، ہر جگہ سے ایک ہی جواب مل رہا ہے کہ ڈالر دستیاب نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکس چینج کمپنیاں ڈالر خریدنا چاہتی ہیں مگر لوگ ڈالر کے ریٹس مزید بڑھنے کی امید پر گرین بیک کو فروخت نہیں کر رہے، اس لیے مارکیٹ میں ڈالر بیچنے والے بھی نہیں ہیں جس کی وجہ سے ایکس چینج کمپنیاں ڈالر فروخت نہیں کر رہی کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ ڈالر ملے گا تو فروخت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بعض فرمز کی جانب سے ڈالر کے ریٹ 125روپے50 پیسے بتائے جا رہے ہیں مگر ان ریٹس پر بھی ڈالر دستیاب نہیں۔

واضح رہے کہ عوام کا ڈالر کی ضروریات کے لیے انحصار اوپن مارکیٹ ہے جہاں سے بیرون ملک سفر، علاج معالجے، سیاحتی ودیگر ضروریات کے لیے ڈالر حاصل کیے جاتے ہیں، اسی طرح بعض ریئل اسٹیٹ اسکیموں کے لیے بھی ڈالر اوپن مارکیٹ سے خریدے جاتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here