اہم خبریںپاکستان

ہماری آزادی ہم سے چھینی جارہی ہے، فضل الرحمان،سراج الحق

پشاور:متحدہ مجلس عمل نے انتخابی مہم کے سلسلے میں پشاور کے رنگ روڈ میں پنڈال سجایا جس سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے خطاب کیا۔

ایم ایم اے کے صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کو دوبارہ ترکی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، اگر تبدیلی لانی ہے تو ملک میں اسلام کا پرچم بلند کرنا ہوگا، ہم اپنی شناخت کو پوری دنیا کےسامنے لانا چاہتے ہیں،

انہوں نے کہا کہ ہماری آزادی ہم سے چھینی جارہی ہے، اگر عالمی قوتیں ہمیں پھر سے اندھیرے میں دھکیلنا چاہتی ہیں تو آپ یہ چیلنج قبول کریں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو لوگ ہمارے مقابلے میں ہیں وہ مغربی نظریہ رکھتے ہیں، ہم اپنی حیا اور روایات کا دفاع کرنا جانتے ہیں، مغرب پھر سے ہمیں غلام بنانا چاہتا ہے، ہمیں اپنی صفوں کو منظم کرنا ہے۔

جلسے سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ایم ایم اے کو ایک دن کی حکومت بھی ملی تو وہ شریعت کی حکومت ہوگی۔سراج الحق نے کہا کہ ’ہم کامیاب ہو کر پاکستان کو کلین پاکستان بنائیں گے، حقیقی جمہوریت کی ضرورت ہے لوٹا کریسی کی نہیں۔

ایم ایم اے کے سینئر نائب صدر سراج الحق نے کہا کہ آنے والا کل روشن ہے، اندھیر نگری کا نہیں ہے، اس ملک کو آئین کی روشنی میں خوشحال بنانا چاہتے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ اگر طیب اردوان ترکی میں جیت گئے تو ایم ایم اے پاکستان میں جیتے گی، یہاں ڈرگ اور کرپٹ مافیا کو شکست ہوگی، میرے قافلے میں جو جماعتیں شامل ہیں ان کا نام پاناما میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں لوٹا کریسی کی نہیں ڈیموکریسی کی ضرورت ہے، نیب کرپٹ لوگوں کا احتساب نہیں کرسکا، عوام کریں گے، دفاع کے بعد تعلیم پر خرچ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close