اہم خبریںپاکستان

پان کھانے والے کراچی کو لاہور بنادوں :شہباز شریف

کراچی کے دورے پر آئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا دوسرا دن بھی مصروف گزرا انہوں نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا اور صحافیوں کے سخت سوالوں کے دلچسپ جواب بھی دیئے۔

(ن) لیگ کے صدر نے کراچی میں گھرگھر پانی فراہم کرنے کا وعدہ دہرایا اور شہرقائد میں اپنا گھربنانے کا اعلان بھی کیا جب کہ پان کھانے والوں سے متعلق کہا کہ پان کھانے والے کراچی کو لاہور بنادوں گا۔

شہبازشریف لیگی امیدوار قمرالاسلام کی گرفتاری سے متعلق سوال گول کرگئے مگر نیب پر تنقید کرنا نہیں بھولے اور کہا کہ صاف پانی اسکینڈل ہم نے پکڑا تھا اس وقت نیب کہاں تھی؟ نیب جو بتا رہا ہے وہ ہم نے تحقیقات کی تھی۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی 5 سالہ کارکردگی کا موازنہ کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا حساب دینے کے لیے تیار ہوں جب کہ کراچی میں امن نواز شریف کی سیاسی بصیرت کا نتیجہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close