اہم خبریںپاکستان

پشاور : پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پشاور: باچا خان ایئر پورٹ پر پاک فضائیہ کا طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ ہوگیا۔

پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف 7 پی جی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز مکمل کرنے کے بعد پشاور ایئرپورٹ پر لینڈ کررہا تھا کہ اس دوران تباہ ہوگیا۔ واقعے کے بعد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کرکے امدادی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

حادثے کے وقت جہاز میں سے زوردار دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔ طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے جو شہید ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close