ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری این اے 67 سے الیکشن لڑنے کیلئے نااہل

0
8

اسلام آباد :ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کو این اے 67، پی ٹی آئی امیدوار راشدہ یعقوب کو پی پی 126 اور اور تحریک انصاف کے سردار غلام عباس کو این اے65 سے الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا۔

اپیلٹ ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے امیدوار فواد چودھری کے این اے 67 جہلم سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے۔ فواد چودھری پر زرعی ٹیکس نہ دینے اور اثاثے، دوسری بیوی چھپانے کے الزامات عائد کیے گئے۔

ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے جسٹس عبادالرحمان لودھی کیخلاف پاکستان بار کونسل اور سپریم جیوڈیشل کونسل سے رجوع کا اعلان کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کو گھبرانے کی ضرورت نہیں، مجھے پیغام آیا کہ افتخار چوہدری کیخلاف پریس کانفرنسز نہ کریں ورنہ آپ کا انتخاب متاثر ہوگا، افتخار چوہدری اور اسکی باقیات کیخلاف جدوجہد جاری رہے گی، عبادالرحمان لودھی افتخار چوہدری کے چہیتے جج ہیں، اس فیصلے میں میرٹ کی بنیاد پر کوئی مواد نہیں۔

اپیلٹ ٹربیونل نے پی پی 126 جھنگ سے پی ٹی آئی امیدوار راشدہ یعقوب کی اپیل مسترد کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کیلیے نااہل قرار دیا۔ راشدہ یعقوب کے شوہر شیخ یعقوب کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیے گئے۔ درخواست گزار نے کہا کہ دونوں میاں بیوی نجی کمپنی کے نام پر لیے گئے قرض میں نادہندہ ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here