کھیل

دورہ زمبابوے میں ٹاس کا بھی اہم کردار ہوگا: سرفراز احمد

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ زمبابوے میں کنڈیشنز حیران کن ہو سکتی ہیں۔ گزشتہ دونوں ٹورز میں مختلف پچز نظر آئیں، ٹاس کا بھی اہم کردار ہو گا۔

قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کر رہے۔ ایک ڈیڑھ سال سے کھلاڑی ساتھ کھیل رہے ہیں۔ فخر زمان، حسن علی، شاداب خان، شعیب ملک اور بابر اعظم ٹیم کا مستقل حصہ بن چکے ہیں جبکہ صاحبزادہ فرحان کو کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے، وہ تیسرے اوپنر کے طور پر ٹیم کے ہمراہ جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کی موجودگی سے ٹیم کی بیٹنگ کے ساتھ بولنگ بھی مضبوط ہوگی۔ یاسر شاہ ٹیسٹ کے بہترین بولر ہیں اور اب انہیں ایک روزہ کرکٹ میں بھی آزمائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close