
اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خان عباسی نے این اے 57 سے متعلق الیکشن ایپلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی حلقے سے الیکشن لڑوں گا، اپیل کا حق استعمال کروں گا۔شاہد خاقان عباسی نے استفسار کیا کہ فیصلہ کرنے والوں نے کس قانون کے تحت فیصلہ کیا؟ الیکشن کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل الیکشن کو متنازع بنانے کا نوٹس لے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپیلٹ کورٹ کو تاحیات نااہلی کا اختیارحاصل نہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کے معاملے پر نااہل کیا گیا،میرے والد نے 1974 میں گھر لیا تھا، جس قیمت پر لیا وہی قیمت لکھی ہے۔