ارجنٹائن کی جیت پر نفرت انگیز اشارے، میراڈونا نے معافی مانگ لی

0
4

ماسکو :ارجنٹائن کے سابق فٹبالر میراڈونا نے اپنی قومی ٹیم کی جیت پر افریقی ٹیم نائیجریا کے مداحوں کو نفرت انگیز اشارے کرنے پر معافی مانگ لی۔

گزشتہ روز ارجنٹائن نے نائیجریا کو 1-2 سے شکست دے کر اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کی لیکن میسی الیون کی جیت کے بعد سابق فٹبالر میراڈونا ہوش کھو بیٹھے۔

ارجنٹائن کی جیت پر میرا ڈونا اچھلے اور ناچ کود کیا اور اس دوران انہوں نے افریقی ٹیم کے مداحوں کی جانب نفرت انگیز اشارے بھی کیے، سابق فٹبالر نے یہیں بس نہیں کی اور ارجنٹائن کا دوسرا گول ہوتے ہی نائیجیریا کو برا بھلا کہنا شروع کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here