شوبز

فہد مصطفی اور مہوش حیات کی رومانس کامیڈی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کے ٹیزرجاری

لاہور:فہد مصطفی اور مہوش حیات کی رومانس کامیڈی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کے ٹیزر نے پہلی جھلک میں سب کو دیوانہ بنا لیا۔ فلم کا ٹیزر ایک منٹ 5 سیکنڈز پر مشتمل ہے جس میں فہد مصطفی کا بھولا پن مداحوں کو خوب بھا رہا ہے۔

یہ ہدایت کار نبیل قیریشی، مہوش حیات اور فہد مصطفی کے ٹرائیکا کی ایک ساتھ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل فلم ’ نامعلوم افراد‘ میں مہوش حیات نے مختصر کردار کیا تھا جب کہ 2016 کی فلم ’ ایکٹر ان لائ‘ میں انہیں فہد مصطفی کے مدمقابل کاسٹ کیا گیا اور یہ دونوں فلمیں سپر ہٹ ثابت ہوئیں۔

فلم کے ٹیزر نے ٹریلر اور گیتوں کے لیے مداحوں کے انتظار میں شدت کو مزید بڑھا دیا ہے۔فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ رواں سال عید الاضحی کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جانی ہے جو ’فلم والا‘ اور ’جیو فلمز‘ کی پیشکش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close