اہم خبریںپاکستان

اکثریت نہ ملی تو مخلوط حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر عام انتخابات میں اکثریت حاصل نہ کر سکے تو مخلوط حکومت بنانے سے بہتر ہے کہ اپوزیشن میں بیٹھیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ کی جماعت میں جو بھی آتا ہے اور کے ڈسپلن کا حصہ بن جاتا ہے اور اپنے لیڈر کو فالو کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ اتحاد بناتے ہیں اور وہ آپ کے منشور سے ٹکراتا ہے تو آپ اپنے نظریے پر سمجھوتا کررہے ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کرپشن پر ہاتھ نہیں ڈالتے تو ملک کو نہیں بچایا جاسکتا۔

عمران خان نے کہا کہ اگر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ مل کر اتحادی حکومت بنانی ہے تو اقتدار میں آنے کا فائدہ نہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا زرداری اس احتسابی عمل پر مان جائیں گے جو میں کرنا چاہتا ہوں؟ان کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا اور آپ اپنے منشور پر عمل درآمد نہیں کرپاتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close