شوبز

برطانیہ میں15سال سے کم عمر بچے فلم ”سنجو“ نہیں دیکھ سکیں گے

ممبئی: برطانوی فلم سنسر بورڈ نے سنجے دت کی زندگی پر بنائی گئی فلم ”سنجو“ کو 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے غیر موزوں قرار دے دیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی سنسر بورڈ نے اداکار سنجے دت کی زندگی پر بنائی گئی فلم ”سنجو“کو 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے غیر موزوں قراردے دیا، جس کے تحت برطانیہ میں اب 15 سال سے کم عمر کے بچے یہ فلم نہیں دیکھ سکیں گے۔ برطانوی سنسر بورڈ نے یہ فیصلہ فلم میں شامل متنازع واقعات کے باعث کیا ہے جس میں سنجے دت کو ایک دہشت گرد کے طور پر دکھایا گیاہے۔

برطانوی سنسر بورڈ نے اس بات کا اعلان اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر کیااور لکھا فلم”سنجو“میں منشیات کے حوالہ جات، منشیات کے غلط استعمال اور غیر اخلاقی چیزیں شامل ہونے کی وجہ سے 15 سال سے کم عمرکے بچوں کو یہ فلم دیکھنے سے روک دیاگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close