اہم خبریںپاکستان

دانیال عزیز کی جگہ انکی اہلیہ کو این اے 77کاٹکٹ جاری

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے توہین عدالت پر پانچ سال کےلئے نا اہل ہونے والے پارٹی رہنما دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز اکبر عزیز کو این اے 77سے ٹکٹ جاری کر دیا ۔

دانیال عزیز نے سپریم کورٹ سے نا اہلی کے فیصلے کے بعد اپنے والد انور عزیز کو اپنی جگہ انتخاب لڑانے کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ روز ان کی اہلیہ مہناز اکبر عزیز کو باضابطہ طور پر ٹکٹ جاری کر دیا گیا ۔

دوسری جانب دانیال عزیز کے والد نے (ن) لیگ کے خلاف انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ پی پی 48سے آزاد حیثیت میں انتخاب لڑیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اس حلقے سے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے کزن رانا منان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close