شوبز

فلم میں سلمان خان کی جگہ ارباز خان کو مار دینا چاہیے تھا‘رانی مکھر جی

ممبئی :بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کا شمار ہندی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی بہترین اداکاراوں میں کیا جاتا ہے، جو بولی وڈ کے تینوں خانز کے ساتھ کام بھی کرچکی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے مڈ ڈے کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے شاہ رخ، عامر اور سلمان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بات کی۔جب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے سلمان خان کے ساتھ سب سے پہلے کس فلم میں کام کیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کی سلمان خان کے ساتھ پہلی فلم ’ہیلو برادر‘ تھی جو کہ 1999 میں ریلیز ہوئی۔

فلم ’ہیلو برادر‘ میں سلمان خان، ارباز خان اور سہیل خان تینوں بھائیوں نے ایک ساتھ کام کیا تھا۔جہاں سلمان اور ارباز نے فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے، وہیں سہیل خان نے اس فلم کی ہدایت کاری کی تھی۔رانی مکھرجی نے بتایا کہ اس فلم میں انہیں تینوں بھائیوں کے ساتھ کام کرنے میں بےحد مزا آیا تاہم فلم کی پوری ٹیم اس بات پر حیران تھی کہ یہ باکس آفس پر ناکام ثابت کیسے ہوگئی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سب ہی یہ دیکھ کر حیران تھے کہ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہو پائی۔جب اداکارہ سے اس کی ناکامی کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ ’24 سالوں بعد اس فلم کی ناکامی کی جو وجہ سب نے سوچی وہ یہ تھی کہ فلم میں سلمان خان کی جگہ ارباز خان کو مار دینا چاہیے تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close