کھیل

میرے لیے بیٹے کی نہیں بیٹی کی دعا کریں،ٹینس سٹار ثانیہ مرزا

ممبئی: بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کاکہنا ہے کہ براہ مہربانی میرے لیے بیٹے کی نہیں بلکہ بیٹی کی دعا کریں۔بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ان دنوں امید سے ہیں انہوں نے اور شعیب ملک نے یہ خبر اپنے تمام چاہنے والوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر بہت محبت سے شیئر کی تھی۔

یہی وجہ ہے کہ یہ خبر سن کر پاکستانی اور بھارتی عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی تھی اور اب ان کے چاہنے والے بے چینی سےانتظار کررہے ہیں کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی بیٹے کے والدین بنتے ہیں یا بیٹی کے، تاہم ثانیہ مرزا چاہتی ہیں کہ ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہو اور انہوں نے تمام لوگوں سے کہا ہے کہ ان کے لیے بیٹی کی دعا کریں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا نے گزشتہ روزممبئی میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ”مجھے حق ہے مہم“ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ انہیں بچپن میں لوگوں کی جانب سے کس طرح ٹینس کھیلنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ثانیہ نے کہا کہ میں نے 6 سال کی عمر میں ٹینس کھیلنا شروع کردی تھی اورحیدرآباد دکن میں لڑکیوں کے اتنی چھوٹی عمر میں کھیلنے کو بہت حیرانگی سے دیکھا جاتا تھا۔

جب میں ٹینس کھیلتی تھی اس وقت بہت سے لوگ میرے والدین کو کہتے تھے”ہاں ٹھیک ہےکھیلنے جارہی ہے لیکن کالی ہوجائے گی دیکھنا، کوئی شادی نہیں کرے گا“۔ ثانیہ مرزا نے کہا میرے والد میرے ہیرو ہیں انہوں نے تنقید کرنے والوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ہرموقع پر میرا ساتھ دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close