شوبز

علی ظفر کی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کا رومانوی گیت ’چن وے‘ جاری

اس گانے میں علی ظفر اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے اور اس کے بول علی ظفر نے ہی لکھے ہیں جبکہ موسیقی نقاش حیدر نے ترتیب دی ہے

علی ظفر کی پہلی پاکستانی فلم میں ان کے مدمقابل اداکارہ مایا علی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔فلم کی نمائش میں 20 دن رہ گئے ہیں اور فلم کے ٹریلر نے دھوم مچا رکھی ہے جبکہ فلم کے گانے بھی سوشل میڈیا پر خاصے پسند کیے جارہے ہیں۔پہلے فلم کا آئٹم نمبر جاری کیا گیا تھا جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا اور اب فلم کا رو مانوی گیت ’چن وے‘ جاری کیا گیا۔

اس گانے میں علی ظفر اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے اور اس کے بول علی ظفر نے ہی لکھے ہیں جبکہ موسیقی نقاش حیدر نے ترتیب دی ہے۔فلم کے گیت کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اسے یوٹیوب پر اب تک 7 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ فلم ’طیفا ان ٹربل‘ لائٹ اینگل، مانڈوی والا انٹر ٹینمنٹ، ٹیڈ پول فلمز اور جیو فلمز پیش کر رہے ہیں جس میں علی ظفر، مایا علی اور فیصل قریشی سمیت کئی نامور اداکار شامل ہیں۔واضح رہے کہ فلم 20 جولائی کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close