شوبز

فلم سنجو نے پہلے ہی روز کھڑکی توڑ بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا

دلچسپ بات یہ ہے کہ ”سنجو“ کی ریلیز سے قبل ہی فلم کے 20 کروڑ ٹکٹس فروخت ہوچکے تھے جس کے پیش نظر فلمی تجزیہ نگار ”سنجو“کی کامیابی کی پیشگوئی کرچکے تھے

ممبئی: اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ”سنجو“ نے ریلیز کے پہلے ہی روز کھڑکی توڑ بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔ہدایت کار راجمکار ہیرانی کی فلم”سنجو“کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے تھے فلم سنجے دت کی زندگی پر مبنی ہے جس میں ان کی زندگی میں آنے والے اتار چڑھاو¿ کو بہت خوبصورتی سے فلمایا گیا ہے۔ فلم دیکھ کر شائقین سنجے دت کی زندگی کے ان پہلوو¿ں سے واقف ہوں گے جن سے اب تک لاعلم تھے۔

”سنجو“میں اداکار رنبیر کپور سنجے دت کا مرکزی کردار اداکررہے ہیں، جن کے سنجے دت کے روپ میں پوسٹرز نے شائقین کو پہلے ہی دیوانہ بنارکھاتھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ”سنجو“ کی ریلیز سے قبل ہی فلم کے 20 کروڑ ٹکٹس فروخت ہوچکے تھے جس کے پیش نظر فلمی تجزیہ نگار ”سنجو“کی کامیابی کی پیشگوئی کرچکے تھے اوراب فلم ہدایت کارو پروڈیوسرز سمیت تمام لوگوں کی امیدوں پر پوری اتری ہے۔

اور ریلیز کے پہلے ہی روز کھڑکی توڑ بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے فلم کا پہلے روز کا بزنس ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے جس کے مطابق”سنجو“پہلے ہی روز 34 کروڑ 75 لاکھ کی کمائی کے ساتھ رواں سال کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے اور اس نے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم”ریس3“کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے جس نے ریلیز کے پہلے روز 29 کروڑ 17 لاکھ کمائے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close