دلچسپ و عجیب

افریقی غاروں میں نارنجی رنگت کے انوکھے مگرمچھ کا انکشاف

سائنس دان جب گبن کے غاروں کے نزدیک پہنچے اور مگرمچھ پر ٹارچ کے ذریعے روشنی ڈالی تو مگرمچھ کی سرخی مائل آنکھوں نے انہیں پریشان کردیا

افریقہ :مغربی افریقا کے علاقے گبن کے غاروں میں رہنے والے مگرمچھوں کی بدلتی رنگت نے سائنس دانوں کو حیران کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی افریقا کی ریاست گب±ن کے ساحلی علاقوں میں رہنے والے 40 مگرمچھ میں سے 4 کی بدلتی رنگت نے سائنس دانوں کی توجہ حاصل کرلی۔ چاروں مگرمچھوں کی رنگت نارنجی ہوگئی ہے۔

سائنس دان جب گبن کے غاروں کے نزدیک پہنچے اور مگرمچھ پر ٹارچ کے ذریعے روشنی ڈالی تو مگرمچھ کی سرخی مائل آنکھوں نے انہیں پریشان کردیا۔سائنس دانوں نے مشاہدہ کیا ہے کہ گبن کے مگرمچھ کے خاندان میں سے 36 مگرمچھ تو سمندر کے نزدیک ہی رہتے ہیں اور زیادہ وقت زیر آب گزارتے ہیں اور ان کی رنگت بھی قدرتی ہے لیکن غار میں رہنے والے 4 مگرمچھوں کی رنگت تبدیل ہو کر نارنجی ہوچکی ہے جو کہ حیران کن امر ہے۔ اس راز کو پانے کے لیے سائنس دانوں کی ٹیم نے کئی روز غار کے آس پاس گزارے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مگرمچھوں کی بدلتی رنگت کی وجہ غاروں میں روشنی کی کمی اور چمگاڈروں کی موجودگی ہے۔ غار میں چمگاڈر ہی مگر مچھ کی خوراک بنتی ہیں لیکن اس بات کے امکانات کم ہیں کہ ان کی وجہ سے مگر مچھ کی رنگت نارنجی ہوگئی۔افریقا کے ایک غار میں رہنے والے چار مگرمچھوں کی رنگت نارنجی ہوگئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close