نہیں چاہتی کہ میری زندگی پر فلم بنے، کاجول

0
5

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی زندگی پر فلم بنے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کاجول نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی میری زندگی پر فلم بنائے، میں اپنی زندگی اپنی مرضی کے مطابق گزار رہی ہوں۔

انہوں نے اپنے فلمی سفر پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اکثر کہتے ہیں کہ مجھے یہ کرنا چاہیئے وہ کرنا چاہیئے لیکن میں نے ماضی میں جو بھی مختلف کام کیا ہے یا اپنی زندگی میں جو بھی کیا ، مجھے اس پر کوئی پچھتاوا نہیںہے بلکہ مجھے اس پر بے حد خوشی ہے کہ وہ میری بہتری کےلئے تھا۔ کاجول فلم ”ایلا “ میں دکھائی دیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here