کاروبار

چمڑے کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں7.99فیصد کا اضافہ

مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں جولائی تا مئی2017-18ءکے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 478.85 ملین ڈالر تک بڑھ گیا

اسلام آباد:رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران چمڑے کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں7.99فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں جولائی تا مئی2017-18ءکے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 478.85 ملین ڈالر تک بڑھ گیا ۔

جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات سے 443.43 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایاگیا تھا۔ پی بی ایس کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران چمڑے کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں35.42 ملین ڈالر یعنی7.99 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close