شوبز

عالیہ بھٹ نے فلم ’سنجو‘ میں رنبیر کی اداکاری کو بہترین قرار دےدیا

میری پسندیدہ 10 فلموں کی فہرست میں فلم ’سنجو‘ پہلی فلم بن گئی ہے،عالیہ بھٹ

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ میں چاکلیٹی ہیرو رنبیر کی اداکاری کو سب سے بہترین قرار دےدیا۔بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ نے ان دنوں تہلکہ مچا رکھا ہے اور ہر کسی کی زبان پر رنبیر کپور کی اداکاری کے چرچے ہیں، مداح ہوں یا فلمی ستارے ہر کوئی سوشل میڈیا پر صرف فلم کے حوالے سے ہی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نظر آرہا ہے۔

ایسے وقت میں رنبیر کپور کی گرل فرینڈ سمجھی جانے والی عالیہ بھٹ بھی خاموش نہ رہیں اور لب کشائی کرتے ہوئے رنبیر کی اداکاری کو بہترین قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ ’میں نے فلم دیکھی ہے جو کہ انتہائی شاندار اور لاجواب ہے اسے دیکھنے کے بعد میری پسندیدہ 10 فلموں کی فہرست میں فلم ’سنجو‘ پہلی فلم بن گئی ہے فلم میں رنبیر کی اداکاری غیر معمولی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جنہوں نے اپنی حقیقی اداکاری سے دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کردیا ہے۔

عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ ’میں راجکمار ہیرانی کی بڑی مداح ہوں اور جب بھی ا±ن کی کوئی فلم ریلیز ہوتی ہے تو مجھ سے انتظار نہیں ہوتا اور فوری فلم دیکھتی ہوں، راجکمار ہیرانی ہدایت کاری میں معرکتہ آلارا صلاحیتوں کے مالک ہیں جوکہ فلم کو کامیاب بنانے کا فن جانتے ہیں جب کہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہمیں اپنی زندگی میں فلم سنجو کے ذریعے ایسے شخص کی سوانح عمری دیکھنے کا موقع ملا جوکہ حیات ہے ورنہ عموماً انڈسٹری میں ان کی زندگی پر فلم بنائی جاتی ہے جوکہ اس دنیا فانی سے کوچ کر جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close