اہم خبریںپاکستان

لیاری میں پرتپاک استقبال مخالفین کو برداشت نہیں ہوا:بلاول بھٹو زرداری

ہمارا اور عوام کا رشتہ نسلوں پرانا ہے، جہاں بھی جاتے ہیں وہاں عوام محبتیں نچھاور کرتی ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی کا کارکنوں سے خطاب

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہا ہے کہ لیاری میں پرتپاک استقبال مخالفین کو برداشت نہیں ہوا اس لئے انہوں نے ہمارے قافلے پر پتھرا و¿کیا۔بلاول ہاو¿س سے انتخابی مہم کے لیے تین روزہ دورے پراندرون سندھ روانگی سے قبل کراچی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارا اور عوام کا رشتہ نسلوں پرانا ہے اس لئے جہاں بھی جاتے ہیں وہاں عوام محبتیں نچھاور کرتی ہے، لیاری میں بھی میرا پرتباک استقبال کیا گیا جو مخالفین سے برداشت نہیں ہوا تو انہوں نے ایک سازش کے تحت ہمارے قافلے پر پتھرا کیا لیکن ہمارے کارکن ڈرے نہیں اور لیاری میں ہی موجود رہے ۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، ہماری جماعت نے ہمیشہ عوام کو محبت کا پیغام دیا، الیکشن 2018 قریب ہیں اور پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے اپنا منشور پیش کردیا، باقی جماعتوں کے پاس نا ہی کوئی منشور ہے اور نا ہی ان کوئی نظریہ ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قائدآباد آمد پرقائدآباد پل سے بلاول بھٹو زرداری کے قافلے پر عام عوام کی طرف سے گل پاشی کی گئی بلاول ہاس سے قائد آباد گلشن حدید اورگھگھرپھاٹک پرجگہ جگہ بلاول بھٹو اوران کے قافلے کا زبردست استقبال کیا گیا اورگل پاشی کی گئی گلشن حدید اور اطراف کے گوٹھوں کی بڑی آبادی بلاول بھٹو کے استقبال کیلئے نیشنل ہائی وے پرموجود تھی۔بلاول بھٹوکے استقبال کیلئے بڑی تعداد میں اسٹیل ملز ملازمین بھی موجود تھے ۔

قائد آباد اور گلشن حدید میں استقبال کرنے والے پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہو ہے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کے پاس مزدورپالیسی ہے۔عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت پی پی کے پاس ہے نون لیگ کی حکومت اسٹیل مل کو فروخت کرنا چاہتی تھی۔ہماری سندھ حکومت ن لیگ کے آگے ڈٹ گئی تھی ہمارے وزیر اعلی سندھ مراد شاہ نے ان کو اسٹیل مل فروخت کرنے نہیں دی مرادعلی شاہ نے ان کو واضح کیا کہ اسٹیل مل سندھ حکومت کی زمین پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں آکر لوگوں کو بنیادی حقوق لیونگ ویج دیں گے۔لیوینگ ویج کا مطلب لوگوں کو ضروریات زندگی کا گذارہ آسان ہوسکے۔یہ میری پہلی سیاسی مہم ہے۔بلاول عوام سے جو وعدہ کرے گا پورا کرے گا۔ہماری نیت صاف ہے ھم عوام سے جو وعدہ کریں گے پورے کریں گے انہوں نے کہا کہ میں شھید بی بی ا بیٹا اورشہید ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ ہوں عوام کے مسائل عوام کی طاقت سے حل کروں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close