پاکستان

نوازشریف کو میرے کون سے بیان پردکھ ہواقوم کو بتائیں: چوہدری نثار

نوازشریف کو اپنے دکھ کا تو فوری احساس ہو جاتا ہے لیکن جو دکھ وہ اوروں کو پہنچاتے ہیں اسکا انہیں احساس نہیں ہوتا

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاہے کہ میاں نوازشریف قوم کو یہ بتائیں کہ ان کو میرے کون سے بیان پردکھ ہوا ¾ نوازشریف کو اپنے دکھ کا تو فوری احساس ہو جاتا ہے لیکن جو دکھ وہ اوروں کو پہنچاتے ہیں اسکا انہیں احساس نہیں ہوتا ¾ نواز شریف کو اس بات سے دکھ کیوں نہیں پہنچا کہ پچھلے چھ مہینوں سے انکے پیادے جو کہ جاتی عمرہ میں رہتے ہیں اور کھاتے پیتے ہیں وہ میرے بارے میں لغو، بے بنیاد، جھوٹا اور تضحیک آمیز پراپیگنڈہ کرتے رہے ہیں۔

پیر کو سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میاں نواز شریف قوم کو یہ تو بتائیں کہ ان کو میرے کون سے بیان پر دکھ ہوا۔ انہیں اپنے دکھ کا تو فوری احساس ہو جاتا ہے لیکن جو دکھ وہ اوروں کو پہنچاتے ہیں اسکا انہیں احساس نہیں ہوتا۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اگر میرے اس بیان سے انکو دکھ ہوا ہے کہ عدلیہ اور فوج سے محاذ آرائی نہ کی جائے تو یہی بات انکے بھائی میاں شہباز شریف بھی کہتے ہیں اور اب بھی کہہ رہے ہیں۔ پارٹی کے سینئر ارکان بھی یہی کہتے ہیں ¾ اس سے تو ان کو دکھ نہیں ہوا۔

نوازشریف نے کہاکہ میاں نواز شریف کو اس بات سے دکھ کیوں نہیں پہنچا کہ پچھلے چھ مہینوں سے انکے پیادے جو کہ جاتی عمرہ میں رہتے ہیں اور کھاتے پیتے ہیں وہ میرے بارے میں لغو، بے بنیاد، جھوٹا اور تضحیک آمیز پراپیگنڈہ کرتے رہے ہیں۔ لگتا یوں ہے کہ میاں صاحب کو اس بات کاقطعاً احساس نہیں کہ ان کی بہت سی باتوں سے شاید کسی اور کو دکھ پہنچا ہو۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close