شوبز

ایکتا کپور اور کرن جوہر مل کر’ ’رومانٹک ولن“ متعارف کرائیں گے

فلم میں نئی اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے گا، جس کے لیے پرینیتی چوپڑا اورکریٹی سونن کا نام لیا جا رہا ہے

ممبئی :اگرچہ 2014 میں ریلیز ہونے والی رومانٹک تھرلر فلم ’ایک ولن‘ کے سیکوئل کی کاسٹ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔تاہم اطلاعات ہیں کہ اس بار بھی رومانٹک ولن کا کردار ممکنہ طور پر سدھارتھ ملہوترا ہی نبھاتے نظر آئیں گے۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ان کی جگہ عاشقی 2 سے شہرت حاصل کرنے والے ادیتیا رائے کپور بھی لے سکتے ہیں۔لیکن اس فلم کے سیکوئل کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ اسے مشترکہ طور پر پروڈیوسر ایکتا کپور اور کرن جوہر پیش کریں گے۔پہلی فلم کو صرف پروڈیوسر ایکتا کپور نے ہی پیش کیا تھا، تاہم اب اسے کرن جوہر بھی پروڈیوس کریں گے۔

ایسٹرین آئی کی رپورٹ کے مطابق کرن جوہر اور ایکتا کپور گزشتہ 2 دہائیوں سے فلم و ڈرامہ پروڈکشن میں کام کر رہے ہیں، تاہم وہ پہلی بار مشترکہ طور پر کسی منصوبے پر کام کریں گے۔رپورٹ کے مطابق ’ایک ولن‘ کا سیکوئل بنانے کے لیے ایکتا کپور کی کمپنی ’بالاجی موشن پکچرز‘ اور کرن جوہر کی ’دھرما پروڈکشن‘ کمپنی میں معاہدہ بھی طے پاگیا۔دونوں کمپنیوں میں فلم کی پروڈکشن کے حوالے سے معاہدہ طے پاجانے کے بعد اب اس بات کا خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی فلم کی مرکزی کاسٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

ابھی یہ بھی واضح نہیں ہے کہ فلم میں مرکزی اداکارہ کا کردار کون نبھاتی نظر آئیں گی۔خیال کیا جا رہا ہے کہ اس بار فلم میں نئی اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے گا، جس کے لیے پرینیتی چوپڑا اورکریٹی سونن کا نام لیا جا رہا ہے۔اطلاعات ہیں کہ ’ایک ولن 2‘ کا اسکرپٹ لکھنے کا کام جاری ہے، جس کے مکمل ہونے کے بعد فلم کی کاسٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close