شوبز

عالیہ بھٹ رنبیر کپور کی محبت میں فٹبال میچ دیکھنے پہنچ گئی

دونوں پریمی جلد پہلی بار آنے والی فلم ”براہمسٹرا“ میں بھی نظر آئیں گی

ماسکو :عالیہ بھٹ نے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی محبت کی خاطر روس میں جاری عالمی فٹ بال ورلڈ کپ کے میچز بھی دیکھے۔دکن کیرونیکل کی رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور کے ایک قریبی دوست نے بتایا کہ اگرچہ عالیہ بھٹ کو فٹ بال کا کھیل اتنا پسند نہیں ہے، تاہم وہ اداکار کی محبت کی خاطر ناپسندیدہ کھیل کو بھی پسند کرنے لگی ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رنبیرکپورسے محبت کی وجہ سے ہی عالیہ بھٹ نے روس میں جاری 22 ویں فٹ بال ورلڈ کی کئی میچز دیکھے۔یہی نہیں عالیہ بھٹ نے نہ صرف رنبیر کپور بلکہ ان کے بہترین دوست اداکار ایان مکھرجی کے ساتھ بیٹھ کر بھی فٹ بال ورلڈ کپ کے میچز دیکھے۔یعنی دونوں اداکاروں کی محبت میں فٹ بال کھیل کا کلیدی کردار ہے۔محبت کی خاطر نہ صرف عالیہ بھٹ فٹ بال میچز دیکھنے پر مجبور ہوئی ہیں، بلکہ اس سے قبل رنبیر کپور نے بھی محبت سے متعلق دلچسپ بیانات دیے ہیں۔2 ہفتے قبل ہی رنبیر کپور نے کہا تھا کہ محبت ہوجانے کے بعد انہیں پانی بھی شربت لگتا ہے۔

اسی محبت کی وجہ سے ہی عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ دیکھنے کے بعد انہیں نہ صرف سب سے بہترین اداکار قرار دیا بلکہ ان کی فلم کو 10 میں سے پہلا نمبر بھی دیا۔دونوں پریمی جلد پہلی بار آنے والی فلم ’براہمسٹرا‘ میں بھی نظر آئیں گی، جس کی شوٹنگ کے دوران ہی ان دونوں کے درمیان محبت کا آغاز ہوا۔ان کے درمیان محبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ ان دونوں کی جلد شادی کی چہ مگوئیاں بھی کی جا رہی ہیں، تاہم تاحال دونوں نے اس حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کی۔خیال رہے کہ رنبیر کپور کو فٹ بال کھیل بہت پسند ہے، وہ زیادہ تر یہ کھیل کھیلتے نظر آتے ہیں۔رنبیر کپور بھارت میں ہونے والی فٹ بال لیگ ’انڈین سپر لیگ‘ (آئی ایس ایل) کی ٹیم ممبئی سٹی ایف سی کے شریک مالک بھی ہیں۔وہ نہ صرف اس فٹ بال ٹیم کے شریک مالک ہیں، بلکہ وہ آئی سی ایل میچز کے دوران گراو¿نڈ میں بھی رہتے ہیں اور کھلاڑیوں کے ساتھ اچھا وقت بھی گزارتے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close