محمد نواز شریف نے اداروں کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا:مریم نواز

0
3

لندن:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارے کسی امیدوار نے وفاداری تبدیل نہیں کی بلکہ ان سے یہ وفاداریاں زبردستی تبدیل کروائی جا رہی ہیں، محمد نواز شریف نے اداروں کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا، گزشتہ 70 سالوں میں ملک کو آئین اور قانون کے مطابق نہیں چلایا گیا اسی لئے تو ملک کا یہ حال ہے۔

منگل کو لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیپ کے نشان پر مہر لگانے والوں کو پتہ ہونا چاہئے کہ وہ کسے ووٹ ڈالیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے اداروں کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا، اس ملک کو آئین اور قانون کے مطابق چلانا سب سے مشکل کام کیوں ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ بات کرتا ہے کہ ہر ادارے کو اپنی آئینی اور قانونی حدود میں رہتے ہوئے اپنا کام کرنا چاہئے تو اس میں غلط بات کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ادارہ اپنی آئینی و قانونی حدود سے تجاوز کرے تو کیا وہ بات ٹھیک ہے لیکن اگر کوئی شخص یہ بات کہتا ہے کہ آئین و قانون کے اندر رہتے ہوئے اپنا کام کیا جائے تو اس میں کیا غلط بات ہے بلکہ جو لوگ ایسا نہیں کہہ رہے انہیں بھی یہی کہنا چاہئے کیونکہ اس ملک کو آئین اور قانون کے مطابق ہی چلایا جانا چاہئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70 سالوں میں ملک کو آئین اور قانون کے مطابق نہیں چلایا گیا اسی لئے تو ملک کا یہ حال ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here