اہم خبریںپاکستان

ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں جارہے ہیں:شاہد خاقان عباسی

این اے 53 سے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ،عائشہ گلالئی ہو یا عمران خان ہم مقابلے کےلئے تیار ہیں،سابق وزیراعظم

اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ این اے 53 سے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے ،عائشہ گلالئی ہو یا عمران خان ہم مقابلے کےلئے تیار ہیں، معمولی نہیں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ،پاکستان کے عوام جانتے ہیں سودے کس نے کئے، ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں جارہے ہیں، ووٹ کو عزت دینے کا مطلب الیکشن لڑنے والے سیاستدان کو عزت دینا ہے،نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، گھر کی باتیں بازار میں بیان نہیں کی جاتیں، چوہدری نثار کو ٹکٹ کےلئے اپلائی کرنا چاہئے تھا انہیں جیپ مبارک ہو، جماعت سے وفاداری نہ کرنیوالوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی،پیپلز پارٹی کےساتھ تلخ ماضی رہا ،نہیں سمجھتا ہمیں اس کےساتھ اتحاد کرنا چاہئے،پی ٹی آئی کا ایک ہی مقصد ہے کسی بھی طرح عمران خان وزیر اعظم بن جائیں، عمران خان جو مرضی حربے آزما لیں فتح نواز شریف کی ہوگی۔

منگل کو مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج سے این اے 53 سے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے ،میں 1974 سے این اے 53 سے رہائش پذیر ہوں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا کارکن تیار ہے، معمولی نہیں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی ہو یا عمران خان ہم مقابلے کےلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ سودے کس نے کئے، ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہاں ایک کپتان ہے اور یہاں ہمارا ہر مسلم لیگی کپتان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو آدمی الیکشن لڑتا ہے وہ احتساب کےلئے پیش ہوتا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے کا مطلب ہے الیکشن لڑنے والے سیاستدان کو عزت دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دس مہینے پہلے کہہ دیا تھا کہ نیب عدالت سے نواز شریف کو انصاف نہیں ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں ،کرپشن کا الزام یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف پر تھے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ایک سو پیشیاں بھگتی ہیں وہ مجبوری کی وجہ سے ملک سے باہر ہیں جبکہ یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف نے دو سے تین پیشیاں بھگتی ہیں ۔ہماری حکومت کا موازنہ پچھلی دو حکومتوں سے کر لیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گھر کی باتیں بازار میں بیان نہیں کی جاتیں، چوہدری نثار کو ٹکٹ کےلئے اپلائی کرنا چاہئے تھا،چوہدری نثار کو جیپ مبارک ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close