اہم خبریںپاکستان

اقتدار میں آکر5 سال میں 50لاکھ گھر بنائیں گے، عمران خان

منصوبہ مذاق نہیں ہم کر کے دکھائیں گے، ہر لیول پر کرپشن اور مافیا پر قابوپائیں گے،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر5 سال میں 50لاکھ گھر بنائیں گے، منصوبہ مذاق نہیں ہم کر کے دکھائیں گے، ہر لیول پر کرپشن اور مافیا پر قابوپائیں گے۔ جوبھی حکومت آئے گی اس پر مسائل کا پہاڑ ہوگا، ہاسنگ پالیسی پر عمل کیلئے بیرون ملک ماہرین سے بھی رجوع کرلیا ہے ۔

بدھ کو عمران خان نے آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بے روز گاری ہے، ہم نے نوجوانوں کو نوکریاں نہ دیں تو ملک تباہی کی طرف جائے گا، نوجوانوں کی بڑی تعداد کو نوکریاں نہ ملیں تو نوجوان چوری اور منشیات کی طرف جائے گا، اگر نوجوانوں کو نوکریاں دینی ہیں تو اس کا سب سے بڑا ذریعہ ہاسنگ سیکٹر ہے۔عمران خان نے کہا کہ کہ سالانہ دس لاکھ سستے گھروں کی تعمیر آسان نہیں، یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے، پی ٹی آئی نے سالانہ دس لاکھ سستے گھر تعمیر کرنے کا چیلنج قبول کیا ہے، بلین ٹری سونامی پر ہمارا مذاق اڑایا گیا، آج ورلڈ بینک تسلیم کررہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان میں سوا کروڑ گھروں کی ڈیمانڈ ہے، اگر ہاسنگ پالیسی پر عمل درآمد ہوگیا تو یہ ملک میں معاشی انقلاب لے آئے گی، ہاسنگ پالیسی میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے، پانچ سال کے دوران پچاس لاکھ گھر تعمیر کرنے کا انفراسٹرکچر ابھی پاکستان میں نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ جو بھی حکومت آئے گی اس پر مسائل کا پہاڑ ہوگا، ہاسنگ پالیسی پر عمل کیلئے بیرون ملک ماہرین سے بھی رجوع کردیا ہے, ہاسنگ پالیسی کے لئے بینکنگ سیکٹر کو بھی تبدیل کرنا ہوگا، ضیغم رضوی نے بہترین ہاسنگ پالیسی تیار کرکے دی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں بڑھتی ہوئی آبادی اورنوجوانوں کا فائدہ اٹھانا چاہیے، ہم نے ٹارگٹ سیٹ کیا ہے 5سال میں 50 لاکھ گھر تعمیرکریں گے، لوگوں کو خوش کرنے کے لئے نہیں، ہم نے اپنے آپ کو چیلنج کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close